بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سے تفتیش کیلئے پولیس کی درخواست منظور

بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سے تفتیش کیلئے پولیس کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سے تفتیش کیلئے تھانہ گنج منڈی پولیس کی درخواست منظور کرلی، گزشتہ روز عدالت میں تھانہ گنج منڈی پولیس نے درخواست دی کہ بھتہ مانگنے کے ملوث ملزم عابد عباسی کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں تفتیش کرنا ہے ملزم تھانہ سٹی پولیس کی تحویل میں ہے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے تھانہ گنج منڈی پولیس کو ملزم سے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔