ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں کھل کر دھاندلی کی،مسلم شہزادخان

ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں کھل کر دھاندلی کی،مسلم شہزادخان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کینٹ کے رہنما مسلم شہزاد خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایک بار پھر ضمنی الیکشن میں کھل کر دھاندلی کی لیکن اس کے باوجود عوام نے گزشتہ قومی الیکشن سے زیادہ ووٹ دیے جبکہ مسلم لیگ ن کا ووٹ کم ہوا ،اس وقت صرف عمران خان ہی قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں اور آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے،مسلم شہزاد خان نے کہا کہ وزیرآباد میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ،پنجاب حکومت مکمل طور پر دھاندلی میں ملوث ہے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا لوگوں کو ووٹ ڈالنے کیلئے ڈرایا دھمکایا گیا اور کھل کر دھاندلی کی گئی لیکن اس کے باوجود عوام نے ن لیگ سے بیزاری کا ثبوت دیا تمام تر دھاندلی کے باوجود چند سو کی برتری سے ن لیگ کامیاب ہوئی