امیر جماعت اسلامی پاکستان و سینیٹر سراج الحق آج مظفر گڑھ میں کسان کنونشن سے خطاب کرینگے
ملتا ن،مظفر گڑھ (کا مر س ر پو ر ٹر، سپیشل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان وسینیٹر سراج الحق آج 25؍مارچ 2016ء بروز جمعتہ المبارک کو10بجے دن پرانی چونگی جیل روڈ مظفر(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
گڑھ میں جلسہ عام ( کسان کنونشن) سے خطاب کرینگے۔ قبل ازیں مظفر گڑھ کی حدود میں داخل ہونے پر ہیڈ محمد والا پر کسان مزدور راج کے چیئر مین ارسلان خاکوانی ، کسان بورڈ پاکستان کے سیکر ٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی، ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی، نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب چودھری عزیر لطیف، شیخ عثمان فاروق، ضلعی امیر رانا عمر دراز فاروقی کے علاوہ سراج الحق کارکنوں کے ہمراہ پُر تپاک استقبال کریں گے۔امیر ضلع جماعت اسلامی رانا عمر دراز فاروقی ہمراہ ملک امتیاز کھکھ، جمال ناصر، چوہدری شیر علی گجر ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ہیڈ محمد والا پل سے مظفر گڑھ جیل روڈ جلسہ گاہ تک سینکڑوں کاروں اور موٹرسائیکل ریلی کی شکل میں بھر پور استقبال کیا جائے گا۔ بعدازاں جامعہ امیر حمزہ کے حفاظ کرام کی دستار بندی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔