ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث8ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن،ہنڈی کے کاروبار میں ملوث8ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے متلان کی خصوصی ٹیم نے گزشتہ روز ڈیرہ غازیخان میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی ٹیم کی قیادت سب انسپکٹر خالد محمود کررہے تھے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلا چھاپہ سبزی منڈی ڈیرہ غازی خان پر چھاپہ مارا۔جہاں لعل خان نامی تاجر کی آڑھت پر چھاپہ مار کرہنڈی اور حوالے کا کاروبار کرنے والے دوملزمان عبدالرحمان اور محمد وسیم کو گرفتار کرلیا۔جبکہ دیگر6ملزمان کو مختلف مقامات سے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ملزمان کو ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔