جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ‘کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا،شہاب الدین

جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ‘کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا،شہاب الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینےئر رہنما مخدوم شہاب الدین نے کہا کہ میرا جینا مرنا پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے میں پارٹی کو کسی صورت نہیں چھوڑ سکتا ۔پیپلز پارٹی شہیدوں(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
کی جماعت ہے ۔اسے چھوڑنے والے سیاسی موت مر جاتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری بینظیر بھٹو کی نشانی اور قوم کی امنگوں کا محور ہے۔انکا جمال دین والی آمد پر بھر پور استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء کیلئے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں جمہوریت شہید بینظیر بھٹو کی عظیم قربانی کی وجہ سے قائم و دائم ہے۔سابق صدر پرویز مشرف قومی مجرم ہے۔لیگی حکومت نے اسے باہر جانے کی اجا زت دیکر بہت بڑا ظلم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے درگاہ عالیہ دین پور شریف کے سجادہ نشین میاں مسعود احمد دین پوری سے ان کے چھوٹے بھائی سے وفات پر تعزیت کے بعد میاں مسعود احمد دین پوری کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مرحوم میاں رفیق احمد دین پوری کے بیٹے چےئرمین یونین کونسل دین پور شریف میاں ظفر ولی دین پوری ،جام شکیل احمد ،خالد محمود چوہدری، آصف خان جتوئی،سردار انور خان کورائی،جام ظفر اقبال ،محمد جاوید شاہد،میاں سرفراز دین پوری،میاں نیاز دین پوری،جام عبد المجید جاوید،میاں شکیل الرحمن ،کفایت اللہ درخواستی،طاہر راجو و دیگر افراد موجود تھے۔