عدالت کے حکم پر جتوئی میں سوئی گیس منصوبہ شروع ہوگیا ‘ سہیل غوری
جتوئی (نامہ نگا ر) عدالت عالیہ ہائی کورٹ ملتان بنچ کے حکم پر جتوئی میں سوئی گیس منصوبہ پر کام شروع ہو گیا ہے اور 2013میں جمع کرائی گئی درخواستوں پر شہریوں کے ڈیمانڈ نوٹس محکمہ نے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
جاری کرنا شروع کر دیے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن سہیل اختر غوری نے جتوئی میں ڈاکٹر فیاض احمد عاربی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مقامی سیاستدان منصوبہ میں رکاوٹ نہ بنتے تو یہ منصوبہ 3سال پہلے مکمل ہو گیا ہوتا اور شہری گیس سے مستفید ہو رہے ہو تے انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی مداخلت کے باوجود ہم نے علاقہ کے حقوق کی جنگ عدالتوں میں لڑی۔انہوں نے کہا کہ اپریل میں باقاعدہ گھریلو کنکشن نصب کر دئے جائیں گے ۔ کیونکہ محکمہ شہریوں کو میرٹ پر کنکشن نصب کر نے کا پابند ہے اس موقع پر رانا خالد محمود صدر انجمن تاجران شہر سلطان بھی موجود تھے ۔