بنوں ، شمال ی وزیرستان کے متاثرین کا اپنے گھروں کو واپسی کیلئے ڈھول کی تاپ پر مظاہرہ

بنوں ، شمال ی وزیرستان کے متاثرین کا اپنے گھروں کو واپسی کیلئے ڈھول کی تاپ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں( نمائندہ پاکستان)یوتھ آف وزیرستان کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کے متاثرین نے جلد واپسی اور دیگر مطالبات کے حق میں ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی مظاہرہ کرتیے ہوئے متاثرین کی جلد واپسی اور امدادی رقوم کی ادائیگی کرنے کا مطالبہ کیا یہوتھ آف وزیرستان کے صدر شاہ زیب خان کی قیادت میں وزیرستان کے طلباء اور قبائلی متاثرین نے ڈھول کی تھاپ پر احتجاجی جلوس نکالا جلوس کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جب پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے جلوس کے شرکاء مطالبات کے ھق میں نعرے بازی کرتے ہوئے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے پریس کلب بنوں پہنچے جہاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ آف شمالی وزیرستان کے صدر ملک شاہ زیب خان،اسد خان،زاہد اللہ،عطاء الرحمن اور دیگر مقرین نے مرکزی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے دعوے اور علاقے وک کلیئر کرنے کے دعوے کے بعد حکومت کا چاہیئے کہ بلا تاخیر لاکھوں متاثین شمالی وزیرستان کی واپسی کا سلسلہ تیز کردیں ایف ڈی ایم اے پرکرپشن الزامات لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایف ڈی ایم اے،وزارت سیفران اور زونگ کمپنی کی جانب سے متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے اعلان کردہ امدادی رقم کی ادائیگی فوری کی جائے اور باہر ممالک سے این جی اوز یا حکومت کے ذریعے جو امداد متاثرین کے نام پر آتی ہے وہ میرٹ پر متاثرین تک پہنچائی جائے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور متاثرین کے سامان کی فروحت اور نیلامی کا سلسلہ بند کیا جائے حکومت پر امن وزیرستان کا قیام یقینی بنائیں اور نئے وزیرستان میں وزیرستان کے عوام کو تمام بنایدی سہولیات فراہم کی جائیں پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کامران آفریدی کے تعاون سے جلد کرپشن کے خلاف مہم چلائی جائیگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیرستان میں صحت،تعلیم،پانی،بجلی ،سڑکوں اور روزگار کی سہولیات کو یقینی بنایا جائے تاکہ وزیرستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہ جائیں۔