اقراء سکول اینڈ کالج گجرات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

اقراء سکول اینڈ کالج گجرات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخشالی (نمائندہ پاکستان ) اقراء سکول اینڈ کالج گجرات میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم، پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں ہما کی بطور مہمان خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق اقراء سکول اینڈ کالج گجرات کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں نامور ادیب پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں ہما ، ڈائریکٹر اقراء سکولز اینڈ کالج نیٹ ورک تاج علی، مہتم دالعلوم گجرات مولانا عبدالصبور، سابق ناظم گجرات نگار خان، پرنسپل گجرات کیمپس حسن المآب سمیت طلباء، والدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جبکہ طلباء نے مختلف خاکے ، تقاریر، ملی نغمے پیش کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں ہماکا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے تعلیمی کا فروغ کبھی بھی ہمارے حکمرانوں کی ترجیح نہیں رہی، شرح خواندگی میں اضافے کی بنیاد صرف تقاریر کی حد تک ہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ ہمارے ملک میں شرح خواندگی دس فیصد سے بھی کم ہے جس کا اندازہ ہم اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ آج تک ہماری قوم مخلص قیادت کا انتخاب ہی نہیں کرسکی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کے نام پر کاروبار بن چکا ہے جو غریب عوام کو معیاری تعلیم کے نام پر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ اس مافیا کے خلاف کاروائی کریں، پرائیویٹ سکولز کے مالکان کو فروغ تعلیم کو کاروبار نہیں بنانا چاہئے۔