کوہاٹ ،انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ،1 جاں بحق ،2 زخمی

کوہاٹ ،انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ،1 جاں بحق ،2 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے حادثے کا شکاردونوں گاڑیاں تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنوں سے پشاور جانے والی مزدہ ٹرک پشاور Z.7509مخالف سمت سے آنے والی ہینو ٹرک نمبر پشاورZ.8445سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں مزدہ ٹرک میں سوار بنوں کا رہائشی رقیب خان موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دو افراد نعمت اللہ اور وقاص خان ساکنان بنوں زخمی ہوگئے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر کے ڈی اے ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کی لاش ورثاء کے حوالہ کردی گئی اور زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچاجسے پولیس تھانہ جرما نے تحویل میں لیکر مزدہ ڈرائیور کی رپورٹ پر حادثے کا مقدمہ درج کرکے روپوش ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔