دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ،اے سی تخت بھائی
شیرگڑھ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اشفاق احمد نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمارے معاشرے میں خوف پھیلاکر ہمارے آنے والی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے محروم کرناچاہتے ہیں ہمیں مل کر ان کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرناہوگا اور یہ مقابلہ بندوق اٹھاکر نہیں بلکہ کتاب اور قلم کے ذریعے سے جدید تعلیم سے لیس ہوکرکرناہوگاتعلیم کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے تعلیمی ادارے اور اساتذہ کرام طلبہ کی صحیح تربیت کرکے ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں اہم کردار اداکررہے ہیں شاہین سکاؤٹس اکیڈمی جیوڑ کوشاندار رزلٹ اور پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد دیتاہوں ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزشاہین سکاؤٹس اکیڈمی جیوڑہاتھیان میں سالانہ یوم والدین اور تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں کیا تقریب سے سکول ہٰذا کے پرنسپل فارس خان اورسکول کے ڈائریکٹر محمد ریاض شاہین نے بھی خطاب کیا تقریب میں ضلع مردان کے گورنمنٹ سکولوں کے پرنسپلز حاجی نورزادہ خلوزئی، ممتازالدین، حاجی سلطان محمد ، اکبراللہ ، حبیب اللہ ، بشیر احمد کے علاوہ ضلعی کونسلر احتشام ایڈوکیٹ، تحصیل ممبر حاجی محمد سعید خان ، ویلج ناظمین محمد اکمل خان ، حاجی محمد اکبر خان اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر بچوں نے پی ٹی شو، ملی نغمے، خاکے ،اردو اور انگریزی کے تقاریر اور رنگارنگ ٹیبلو پیش کرکے سامعین سے زبردست داد حاصل کی تقریب کا آغاز قومی ترانہ اور پاکستانی پرچم کشائی سے ہوئی تقریب میں سکول کے پوزیشن ہولڈر بچوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کئے گئے جبکہ بیسٹ ٹیچرز کے ایوارڈ ز شاہد انور ، مس طاہرہ ناز اور شاہدہ بیگم کو سکول کے پرنسپل فارس خان نے دی اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی اسلامی سانچے میں ڈھال کر تربیت کرناہوگی اور اس تربیت میں اساتذہ کرام اور خاص کر ماؤں کااہم کردارہوتا ہے انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کے خلاف روز اول سے سازشوں میں مصروف عمل ہیں اور ہمارے بچوں میں خوف او ردہشت پھیلا کر واپس جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ عوام کو بھی متحد ہوکر مقابلہ کرناہوگا اورہمیں دہشت گردی کو جڑ سے اتار کر پھینکنا ہوگا پرائیویٹ تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں