، مسلم لیگ (ن) کے 24 رہنماؤں کا تحر یک انصاف میں شمولیت کااعلان

Mar 25, 2016

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گور نروتحر یک ا نصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرورسے ملاقات میں (ن) لیگ کے24راہنماؤں نے ساتھیوں سمیت تحر یک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ گزشتہ روز (ن) لیگ کے لاہور سے محمد ارشد خان ‘ایا ز خان ‘عامر اقبال ‘ابرار احمد جبکہ ساروکی سے چوہدری محمد آصف ‘باواختر حسین ‘محمد اصغر وڑائچ ‘عامر شہزاد ‘محمد احسن رندوھاوا ‘طارق محمود غوری ‘چوہدری امجد پرویز ‘محمدعارف وڑائچ سمیت دیگر نے چوہدری محمدسرور سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے جبکہ اس موقعہ پر چوہدری سرور نے پارٹی میں شامل ہونیوالوں کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور تحر یک انصاف کی کا میاب اورعوام دوست پا لیسوں کی وجہ سے تحر یک انصاف عوام کی حقیقی جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کر پٹ حکمرانوں کے ہاتھوں کو بھی ’’کڑے ‘‘لگانا ہوں گے‘(ن) لیگ صرف باتیں کرتی ہے عملی طور پر انکی کار کردگی زیر و ہے ‘کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہ پوری قوم کی آواز بن چکی ہے ‘’’کمیشن مافیا ‘پر مبنی حکمران 20سال بھی اقتدار میں رہے لوڈشیڈ نگ جیسے ختم نہیں ہوگی ‘کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی ‘لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دےئے ہیں آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ ان سے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا حساب لیں گے ۔

مزیدخبریں