ورلڈ ٹی 20: آج پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی
موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم گروپ کے آخری میچ میں آج آسٹریلیا کے خلاف آئی ایس بندرا سٹیڈیم، موہالی میں پنجہ آزمائی کرے گی۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا جس میں قومی ٹیم کی فتح سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کی نوید لائے گی جبکہ شکست قومی ٹیم کو ایک بار پھر سیمی فائنل میں پہنچنے سے پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے ورلڈ ٹی 20 کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی جس کے بعد روائتی حریف بھارت اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دوسری جانب گروپ ون کی ٹیمیں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز ناگپور میں مدمقابل ہوں گی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ کو واینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل میچ 3 اپریل کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔
وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں