شہری کے پلاٹ پر تعمیرات گرانے پر ایل ڈی اے افسر و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

شہری کے پلاٹ پر تعمیرات گرانے پر ایل ڈی اے افسر و اہلکاروں کے خلاف کارروائی ...
 شہری کے پلاٹ پر تعمیرات گرانے پر ایل ڈی اے افسر و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک) ایڈیشنل سیشن جج حامد خان نے شہری کے پلاٹ پر قائم تعمیرات کرانے پر ڈائریکٹر ایل ڈی اے سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔عدالت کے روبرو درخواست گزار عبدالقیوم نے موقف اختیار کیا کہ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور دیگر اہلکاروں نے لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے رائے ونڈ روڈ پر واقع پنجاب یو نیورسٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں اس کے پلاٹ پر تعمیرات کو بغیر کسی نوٹس کے گرادیا، پولیس کو اس اقدام پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے پولیس تھانہ چوہنگ لاہور کو ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور دیگر اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے دیا اور کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید :

لاہور -