سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی رپورٹ طلب کر لی

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی رپورٹ ...
سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کی رپورٹ طلب کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کے مطابق عدالت نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سندھ حکومت کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیدی اور چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ سندھ حکومت ایسی رپورٹ سے کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، ماحولیاتی آلودگی میں کراچی اور اسلام آباد کا مقابلہ ہو رہا ہے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
اس موقع پر جسٹس عارف خلجی نے ریمارکس دیئے کہ آلودگی کے باعث اسلام آباد والوں کو کہیں اور منتقل ہونا پڑے گا جبکہ کراچی میں بھی آلودگی کم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔ سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے آلودگی میں کمی کے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔