سٹے بازوں نے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دے دیا

سٹے بازوں نے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دے دیا
سٹے بازوں نے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ کھیلنے جارہی ہے ۔ مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے جہاں پوری قوم کو ٹیم سے مایوسی ہوئی ہے وہیں سٹے بازوں نے بھی ہاتھ کھینچ لیا ہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق سٹے بازوں نے آج کے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے اور اس کا ریٹ 40 پیسے مقرر کیا ہے۔ آسٹریلیا پر ایک لاکھ روپے لگانے والوں کو 40 ہزار روپے ملیں گے۔ دوسری طرف قومی ٹیم سے مایوس سٹے بازوں نے پاکستان ٹیم کا ریٹ 2 روپے مقرر کیا ہے اور پاکستان ٹیم پر ایک لاکھ روپے لگانے والوں کو 2 لاکھ روپے اضافی ملیں گے۔

مزید :

T20 World Cup -