آسٹریلیا کے خلاف اچھا کھیلنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، شاہد آفریدی آج جان مار دیں: وسیم اکرم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف اچھا کھیلنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ شاہد آفریدی کو مشورہ ہے کہ وہ آج کے میچ میں جان مار دیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ ڈو اینڈ ڈائی ہے اور اس میں اچھا کھیلنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے۔ شاہد آفریدی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے 18 سے 20 سال پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرکٹ کو انجوائے کیا ہے، اب ریلیکس کریں اور آج کے میچ میں پوری جان مار دیں۔
وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی پچھلی ایک ماہ کی کرکٹ سمجھ نہیں آئی اور نہ ہی یہ سمجھ آتی ہے کہ نجی باتیں باہر کیسے نکلتی ہیں۔ ٹیم میں گروپنگ سے متعلق وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال گرا ہوا ہے، گروپنگ کیسے ہو گی ۔