ورلڈ ٹی 20: سمتھ اور واٹسن کی عمدہ بلے بازی، آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف
موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ نے 43 گیند وں پر 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کو اچھا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
ورلڈ ٹی 20: ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری، لائیو اپ ڈیٹس دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق موہالی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 28 کے مجموعی سکور پر گری جب وہاب ریاض نے عثمان خواجہ کو 21 کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ ڈیوڈ وارنر دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 42 کے مجموعی سکور پر وہاب ریاض کے ہاتھوں ہی کلین بولڈ ہوئے، انہوں نے 9 رنز بنائے۔ تیسری وکٹ 57 کے مجموعی سکور پر گری اور ایرون فنچ بھی 15 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ کپتان سٹیو سمتھ نے انتہائی عمدہ اور جارحانہ اننگز کھیلی اور گراﺅنڈ کے چاروں جانب خوبصورت سٹروکس کھیلتے ہوئے مجموعی سکور میں 61 رنز کا اضافہ کیا، ان کی اننگز میں 7 چوکے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے شین واٹسن کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کی شراکت میں 74 رنز جوڑے۔
وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
ورلڈ ٹی 20 کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے شین واٹسن بھی بھرپور فارم میں نظر آئے اور 20 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔