پرویزرشید کے ریمارکس پر برہم، رات کواٹھ کر اپنی اہلیہ سے کہتاہوگاکہ عمران خان آگیا: چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے مشوروں کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے ہارنے کے بیانات پر عمران خان بھی برہم ہوگئے اورنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ’پرویز رشید کو تو خواب میں بھی میں نظرآتاہوں ، رات کو اٹھ جاتاہوگا، اپنی بیوی کو کہتاہوگاکہ عمران خان آگیا‘۔
پاکستانی ٹیم کی بھارت سے شکست اور پرویز رشید کے الزامات پر عمران خان نے کہاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم بہترہوگئی ہے ، کرکٹر ز کی ایوریج اوپراور ٹمپرامنٹ ٹھیک ہوگیا، اچھی طرح یادہے کہ ہندوستان کی عوام نے کرکٹ بورڈ سے شارجہ میں پاکستان کیخلاف ٹیم نہ بھیجنے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ ہربار ہارتے تھے، اب سب کچھ الٹ ہوگیا، بھارت کی ٹیم ہم سے زیادہ پروفیشنل ہوگئی۔
ایک سوال کے جواب میں عمران خان کاکہناتھاکہ وہ درباریوں کے بارے میں بات نہیں کرناچاہتے لیکن وہ چاہتے ہیں کہ ایک غیر سیاسی کمیٹی بٹھائی جائے جس کا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈھانچہ ٹھیک کرناہے ۔