پاکستانی ٹیم خود کو سیمی فائنل کا حقدار سمجھتی ہے تو میچ جیت لے: شعیب اختر

پاکستانی ٹیم خود کو سیمی فائنل کا حقدار سمجھتی ہے تو میچ جیت لے: شعیب اختر
پاکستانی ٹیم خود کو سیمی فائنل کا حقدار سمجھتی ہے تو میچ جیت لے: شعیب اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم سمجھتی ہے کہ وہ سیمی فائنل میں جانے کی حقدار ہے تو آج میچ جیت کر دکھائیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی بیٹنگ کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وکٹ بلے بازوں کیلئے سازگار تھی اور لگ رہا تھا کہ بڑا سکور ہو گا لیکن پاکستانی باﺅلرز نے بھی اچھی باﺅلنگ نہیں کی جس کے باعث اتنا زیادہ سکور بن گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم خود کو سیمی فائنل کی حقدار سمجھتی ہے تو پھر آج میچ جیت لے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستانی باﺅلرز سوچ کر باﺅلنگ نہیں کرتے، وہ نہیں دیکھتے کہ کون سی وکٹ پر کس طرح کی باﺅلنگ کرانی ہے، ورائٹی بہت کم تھی جس کا آسٹریلوی بلے بازوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔

مزید :

T20 World Cup -