وہ دن دور نہیں جب لوگوں کی حماتیں ووٹوں کی صورت میں بھی آئیں گی :مصطفی کمال

وہ دن دور نہیں جب لوگوں کی حماتیں ووٹوں کی صورت میں بھی آئیں گی :مصطفی کمال
وہ دن دور نہیں جب لوگوں کی حماتیں ووٹوں کی صورت میں بھی آئیں گی :مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اب ہم زبان اور قومیت کی زبان پر نہیں لڑیں گے ،کل تک جو لوگ آپس میں نہیں ملتے تھے آج ایک ساتھ ہیں ،ہمیں اس قافلے کو اور آگے بڑھانا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب لوگوں کی حماتیں ووٹوں کی صورت میں بھی آئیں گی۔
۔حید ر آباد میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 24اپریل کو جناح باغ میں ہونے والے جلسے میں تمام لوگ شرکت کر یں کیونکہ یہ دن 30سال کی سیاہ راتوں کو دفن کرنے کا دن ہو گا ،اس دن کے بعد کوئی کسی کو ٹارگٹ کلر نہیں بنا سکے گا بلکہ لوگ دو بارہ علم کے حصول اور ترقی کی بات کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ 24اپریل کو وطن پرستی کا ٹیسٹ آرہا ہے ،لوگ جلسے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کے لیے دشمنیاں کی ہیں ،25سالوں میں 20ہزارماوں کے بچے چھن گئے اور پڑھے لکھے لوگ جاہل ہو گئے لیکن ان قربانیوں کے بعد ہمیں کیا ملا؟۔

مزید :

حیدرآباد -