بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر گوتم بمبا والا کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر گوتم بمبا والا کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستان کا ...
بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر گوتم بمبا والا کی دفتر خارجہ طلبی ،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کے ایجنٹ کی گرفتاری پر پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کیے جائیں گے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلوچستان سے را کے ایجنٹ بھوشن یادیو کی گرفتاری پر دفتر خارجہ نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ بھی دیا ۔اس موقع پر بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو بھوشن یادیو کی گرفتاری اور پاکستان کے خلاف تخریبی کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں را کے ذریعہ دہشت گردی کی کارروائیوں کی جاتی رہیں۔ بھارت کی ان سرگرمیوں کے دستاویزی ثبوت اقوام متحدہ کو بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -