”را“کے ایجنٹ کی گرفتاری پر تفتیش کے لیے ایران سے مدد لینے کا فیصلہ ،بھارتی جاسوس کی گرفتاری سے پاکستانی موقف کی تائید ہوئی :چوہدری نثار

”را“کے ایجنٹ کی گرفتاری پر تفتیش کے لیے ایران سے مدد لینے کا فیصلہ ،بھارتی ...
”را“کے ایجنٹ کی گرفتاری پر تفتیش کے لیے ایران سے مدد لینے کا فیصلہ ،بھارتی جاسوس کی گرفتاری سے پاکستانی موقف کی تائید ہوئی :چوہدری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “کے ایجنٹ کی گرفتاری پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ایران سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا ۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بلوچستان سے ”را“کے ایجنٹ کی گرفتاری پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”را“کے ایجنٹ کی گرفتاری سے بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر پاکستان کے موقف کی تائید ہوئی ہے،بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد ابھی مفصل تفتیش ہونا باقی ہے اور اس ضمن میں تفتیش کے لیے ایران سے بھی مدد لی جائے گی ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق چوہدری نثار نے بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری پر حساس اداروں کی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے،حساس اداروں کی کاوشوں سے ملک دشمن نیٹ ورک کو توڑا گیا ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ خطے میں امن اور دوستی کی ہماری کوششوں کو کوئی ملک کمزوری نہ سمجھے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -