سردار عتیق نے اپنی ہی جماعت کے منتخب وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لا کر سازش کی،جمہوری قوتوں کو آمریت کا حصہ نہیں بننا چاہئے:پرویز رشید

سردار عتیق نے اپنی ہی جماعت کے منتخب وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لا کر سازش ...
سردار عتیق نے اپنی ہی جماعت کے منتخب وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لا کر سازش کی،جمہوری قوتوں کو آمریت کا حصہ نہیں بننا چاہئے:پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمیشہ جمہوریت کو دوام اور آمریت کو زوال حاصل ہوتا ہے، سردار عتیق نے اپنی ہی جماعت کے منتخب وزیراعظم فاروق حیدر کیخلاف عدم اعتماد لا کر پارٹی کیخلاف سازش کی ،جمہوری قوتوں کو آمریت کا حصہ نہیں بننا چاہئے بلکہ انہیں جمہوریت کا ہی ساتھ دینا چاہئے، مشتاق منہاس کو صحافت کی طرح سیاسی سفر میں بھی محبت حاصل رہے گی۔

میڈیا ٹاؤن میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردار عتیق کے ساتھ سیاست نہیں ہو سکتی، کیونکہ ہم میں سے کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ وہ آمریت کے ہاتھ کی چھڑی بنے یا اس کی جیب کی گھڑی بنے۔پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مشتاق منہاس نے صحافی برادری کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی ڈویلپ کی، وہ سیاست میں بعد میں آئے یہی ان کی ایمانداری کا سرٹیفیکیٹ ہے۔ اب وہ باغ، کشمیر اور پاکستان کیلئے خدمات سرانجام دینگے۔ انہوں نے کہا کہ مشتاق منہاس کی محنت کا صلہ ہے کہ میڈیا ٹاؤن آباد ہوا جو ایک بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے اور یہ حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے محنتی لوگ اچھے لگتے ہیں جو اپنا راستہ خود تراشتے ہیں اور خود بھی منزل پر پہنچتے ہیں اور دوسروں کو بھی منزل پر پہنچاتے ہیں، سیاست میں ایسے ہی لوگوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے جو عوام کی محبت سے چوتھی مرتبہ بھی وزیراعظم بنیں گے۔

مزید :

قومی -