برسلز کے بعد اب یورپ کے کس ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا جائے گا؟ داعش نے اعلان کر دیا، سکیورٹی اداروں کی نیندیں اُڑ ا دیں

برسلز کے بعد اب یورپ کے کس ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا جائے گا؟ داعش نے اعلان کر ...
برسلز کے بعد اب یورپ کے کس ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا جائے گا؟ داعش نے اعلان کر دیا، سکیورٹی اداروں کی نیندیں اُڑ ا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بیلجیئم میں ہونے والے حملوں کا سوگ ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ دہشتگردوں نے برطانوی ائیرپورٹوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے کر یورپ کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے۔
اخبار ڈیلی میل کے مطابق سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں دو دہشت گردوں نے اپنے اگلے اہداف بیان کئے۔ برطانوی سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد لندن کے مقامی لہجے میں بات کررہے تھے اور غالباً یہ ان 400 افراد میں سے ہیں کہ جو برطانیہ سے جاکر داعش میں شامل ہوئے ہیں۔

پہلی مرتبہ ایک ایسے ملک کا شہری شام جاکر داعش میں شامل ہونے کی کوشش کرتا پکڑا گیا کہ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی
برطانیہ کے لئے یہ معاملہ اس حوالے سے خصوصی طور پر تشویشناک ہے کہ داعش کے سینکڑوں تربیت یافتہ جنگجوﺅں کے برطانیہ میں واپس پہنچنے کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ لوگ حساس مقامات پر حملے کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اور موقع کی تلاش میں ہیں کہ کب یہ پیرس اور برسلز جیسی تباہی لندن میں بھی کرسکیں۔
دہشتگردوںنے ویڈیو میں برسلز حملوں پر جشن مناتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے خون کو اپنے لئے باعث مسرت قرار دیا۔ انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ گیٹ وک اور ہیتھرو ائیرپورٹ ان کا اگلا ہدف ہیں، جبکہ برطانوی وزیراعظم کی رہائش 10ڈاﺅننگ سٹریٹ پر حملوں کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ اس ویڈیو کا سراغ دہشت گردوں کے پراپیگنڈا پر نظر رکھنے والے ادارے مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے لگایا ہے۔