’ایک سال کے اندر اندر کفالہ نظام کا خاتمہ کردو ورنہ۔۔۔‘ بڑے عرب ملک کو عالمی برادری نے سخت ہدایات جاری کر دیں

’ایک سال کے اندر اندر کفالہ نظام کا خاتمہ کردو ورنہ۔۔۔‘ بڑے عرب ملک کو عالمی ...
’ایک سال کے اندر اندر کفالہ نظام کا خاتمہ کردو ورنہ۔۔۔‘ بڑے عرب ملک کو عالمی برادری نے سخت ہدایات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں حصول روزگار کے لئے جانے والے غیر ملکی ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے افسوسناک سلوک کی خبریں تو متواتر سامنے آتی رہتی ہیں لیکن کبھی اس مسئلے کے حل کی کوئی صورت نظر نہیں آئی تھی۔ قطر کے بارے میں بھی ایسے الزامات ایک عرصے سے سامنے آ رہے تھے لیکن اس دفعہ اقوام متحدہ کی طرف سے اس ملک کو وارننگ دے دی گئی ہے کہ ایک سال کے اندر کفالہ سے متعلقہ مسائل اور خصوصاً جبری مشقت کا خاتمہ کیا جائے، ورنہ بین الاقوامی سطح کا انکوائری کمیشن تحقیقات کرے گا، جس کے نتیجے میں عالمی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
اخبار دی گارڈین کے مطابق انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی طرف سے ایک تحقیقاتتی وفد کو رواں ماہ قطر بھیجا گیا جس کی سربراہی اقوام متحدہ میں جاپان کے سفیر میساکو کاجی نے کی۔ اس وفد نے قطر میں مقیم غیر ملکی ملازمین کے حالات کے بارے میں رپورٹ اقوام متحدہ کو پیش کردی ہے۔

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کیلئے انتہائی شاندار سہولت متعارف کروادی گئی، اب پہنچتے ہی۔۔۔
وفد کے ارکان نے قطر میں ایسے غیر ملکی ملازمین سے ملاقات بھی کی کہ جنہیں کئی ماہ سے جبری مشقت پر مجبور رکھا گیا تھا۔ ان ملازمین کو تنخواہیں باقاعدگی سے نہیں دی جارہی تھیں اور نہ ہی ان کے کھانے پینے کے انتظامات موجود تھے۔ غیر ملکی ملازمین کے پاسپورٹ قبضے میں لے کر انہیں جبراً کام کرنے پر مجبور کرنے کا معاملہ بھی سامنے آیا۔
یہ صورتحال سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ کی طرف سے قطر کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایک سال کے دوران شکایات کا ازالہ کردیا جائے بصورت دیگر بین الاقوامی سطح کا انکوائری کمیشن تحقیقات شروع کرے گا۔
واضح رہے کہ اگر قطر کے خلاف ان تحقیقات کا آغاز ہوا تو یہ دنیا کا پانچواں ایسا ملک ہوگا کہ جس کے خلاف اقوام متحدہ کی انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی طرف سے جبری مشقت کے الزامات کی تحقیق کی جائے گی۔ اس سے پہلے برما، ہیٹی ، لائبیریا اور پرتگال کے خلاف ایسی تحقیقات ہوچکی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -