ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،پاکستان کو 4میں سے تین میچوں میں شکست ،قومی ٹیم کا سفر بھی ختم
موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میںپاکستان کا سفر ختم ہو گیا، ایونٹ میںقومی ٹیم صرف بنگلہ دیش کو ہرا سکی جبکہ 3میچوں میں اسے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ،ایونٹ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جس میں اسے 55رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل ہوئی ۔دوسرے میچ میں شاہین اڑان بھرنا بھول گئے اور انہیں بھارت کے ہاتھوں 6وکٹوں سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ´۔تیسرے میچ میں قومی ٹیم کا سامنا نیوزی لینڈ سے ہوا جس میںاحمد شہزاد ،عمرا کمل اور شعیب ملک کی سست رفتار بیٹنگ پاکستان کو لے ڈوبی اور کیویز 22رنز سے فتح یاب ہوئے ۔ٹاپ ٹین کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 21رنز سے ہرا کر ناک آوٹ کر دیا۔