برسلز حملے، برسلز، جرمنی اور فرانس سے 10 مشتبہ افرادگرفتار،تحقیقات جاری ہیں:یورپی حکام
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے یورپی ممالک سے مزید دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ منگل کو ہونے والے بم حملوں کی تفتیش کا کام جاری ہے جس میں 31 افراد ہلاک ہوئے تھے۔یورپی حکام نے بتایا ہے کہ سات افراد کو برسلز، دو کو جرمنی اور ایک کو فرانس سے گرفتار کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں گرفتاریاں شاربیک ضلع میں ہوئیں جہاں پولیس آپریشن کے دوران کم از کم تین دھماکوں کی اطلاع ہے۔ ابھی تک گرفتار شدہ افراد کی نہ تو شناحت ظاہر کی گئی گئی ہے اور نہ ہی یہ یہ واضع کیا گیا ہے ان کا تعلق منگل کے حملوں سے ہے یا نہیں۔کہا جا رہا ہے کہ برسلز میں شروع کیا جانے والا آپریشن اب ختم ہو گیا ہے۔میڈیا میں آنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے بیک پیک پہنے ہوئے ایک شخص کو اس وقت قابو کر لیا جب اس نے پولیس کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ بعد میں بتایا گیا کہ وہ شخص زخمی ہو گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق انھوں نے دیکھا کہ مشین گن سے مسلح ایک شخص ایک انڈر پاس کے نیچے سے نکلا اور پولیس نے اس کی ٹانگ پر گولی مار دی۔بیلجیئم ٹی وی میں بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار بھی جائے وقوع پر موجود دکھائے گئے ۔ایک مقامی رہائشی نے کہا کہ اس نے گولی چلنے کی آواز سنی ۔