خوشگوار اور طویل ازدواجی زندگی کیلئے درکار سب سے اہم چیز سائنسدانوں نے بتادی

خوشگوار اور طویل ازدواجی زندگی کیلئے درکار سب سے اہم چیز سائنسدانوں نے بتادی
خوشگوار اور طویل ازدواجی زندگی کیلئے درکار سب سے اہم چیز سائنسدانوں نے بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی شادی شدہ زندگی کامیاب اور طویل ہو اور مقصد کے لئے وہ مختلف کام کرتے ہیں لیکن اب سائنس نے ازدواجی زندگی کے بارے میں اہم مشورہ دے دیاہے۔
یونیورسٹی آف جارجیا کے تحقیق کاروں کا کہناہے کہ ازدواجی زندگی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے کام کی تعریف کریں اور ایک دوسرے کاشکریہ ادا کرتے رہیں کیونکہ اس طریقے سے میاں اور بیوی کے درمیان رشتہ مضبوط ہوگا۔ہر فردکو یہ احساس ہوگا کہ اس کا جیون ساتھی اس کی محنت کی قدر کرتا ہے جس سے دونوں کے درمیان پیار،اعتماد اور محبت کا رشتہ مضبوط ہوگا۔اسی طرح کوئی بھی فیصلہ اکیلے مت لیں بلکہ میاں اور بیوی کو چاہیے کہ ایک دوسرے کی مشاورت سے قدم اٹھائیں کہ اس طر ح رشتہ میں اعتماد پیدا ہوگا۔میاں اوربیوی کو یہ احساس ہوگا کہ یہ فیصلہ مل کر اٹھایا گیا ہے لہذا دونوں اس کے نتائج کے ذمے دار ہیں۔اس بات کوبھی یقینی بنائیں کہ ایک دوسرے کے والدین کوعزت دینی ہے۔ہمارے ہاں ازدواجی تعلقات میں جو مسائل پیدا ہوتے ہیں ان میں ایک وجہ یہ بھی ہے میاں بیوی ایک دوسرے کے خاندانوں کو عزت نہیں دیتے اور خاندانی لڑائیاں جنم لیتی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -