امریکہ نے30کمپنیوں اور افراد پر پابندی لگادی ہے

امریکہ نے30کمپنیوں اور افراد پر پابندی لگادی ہے
امریکہ نے30کمپنیوں اور افراد پر پابندی لگادی ہے

  


واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے ایسے 30افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی جو میزائل پروگرام سے منسلک حساس نوعیت کی ٹیکنالوجی ایران منتقل کرنے یا ایران، شمالی کوریا اور شام کے لیے برآمدت پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ 11کمپنیوں یا افراد کا تعلق چین ، شمالی کوریااورمتحدہ عرب امارات جبکہ19 کمپنیوں یا افراد کا تعلق ایران، شمالی کوریا اور شام سے ہے۔

سعودی عرب ، عراق کے تمام قرضے معاف کر کے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرے گا: سعودی وزیر خارجہ

وائس امریکہ کے مطابق امریکہ نے 30 غیرملکی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں لگا دی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے ان میں 11 کمپنیوں یا افراد کا تعلق چین , شمالی کوریااور متحدہ عرب امارات سے ہے جنہوں نے تہران کو ایسی ٹیکنالوجی منتقل کی جس سے اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ناقابل برادشت ، یورپی یونین کی قراداد کے بعد اقوام متحدہ مظالم کی تفتیش کرے گی

مزید 19 کمپنیوں یا افراد پر ایران، شمالی کوریا اور شام سے متعلق جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے قانون کی خلاف ورزی کے تحت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ قیاس کیا جاتا ہے کہ انہوں نے حساس نوعیت کی ٹیکنالوجی یا تو منتقل کی یا حاصل کی جس کی مدد سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار تیار کیے جاسکتے ہیں

مزید : بین الاقوامی


loading...