اریگشن ڈیپارٹمنٹ میں 436ملین کے منصوبوں پر کام جاری ہے

اریگشن ڈیپارٹمنٹ میں 436ملین کے منصوبوں پر کام جاری ہے

لاہور(اپنے خبر نگار سے)اریگشن ڈیپارٹمنٹ میں اس وقت 436ملین روپے کے پراجیٹس پر کام ہورہا ہے ،جو کہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ،اس حوالے سے صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ شادی خیل نے اس بات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ایریگیشن کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے کام جاری و ثاری ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیکٹر کے حوالے سے روڈز، اریگیشن اور پبلک بلڈنگ کے شعبہ جات کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔، صوبائی وزیر نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آنیکی امید ہے ،جسکی وجہ سے کسان بھائیوں کو درپیش کئی قسم کی مشکلات کا خاتمہ کیممکن ہو سکے گا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں مالی سال کے دورانیہ میں اریگیشن اینڈ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ کیلئے بے مثال فنڈز فراہم کئے گئے ہیں اور یہ مذکورہ فنڈز صوبہ پنجاب میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کرنے کیلئے ضلعوں کو بلا تفریق مہیا کئے گئے ہیں،صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے متعدد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے تیزی کے ساتھ کام جاری و ثاری ہے۔ جن میں 2.712 بلین کی لاگت سے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ترقیاتی سکیمیں ، 358 ملین روپے سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بارانی ایریاز، 23 بلین روپے سے نیو خانکی بیراج ، 17 بلین سے تریموں بیراج کی بہتری و بحالی، 7 بلین روپے سے سمال ڈیمز کی تعمیر ومرمت ، ج 20 بلین روپے سے ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پیک اور 6 بلین روپے کی لاگت سے کینال ایکسپریس وے گٹ والا تا ساہی والا فیصل آباد کی تعمیر جیسے منصوبے شامل ہیں ۔

Back

مزید : کامرس


loading...