جراحی اور طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 9.25 فیصد کا اضافہ

جراحی اور طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 9.25 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں ماہ فروری 2017ء کے دوران جراحی اور طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 9.25 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں فروری 2017ء کے دوران طبی اور جراحی کے آلات و مصنوعات کی برآمدات کا حجم 3.128 ارب روپے تک بڑھ گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں فروری 2016ء کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 2.863 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران طبی اور جراحی کے آلات و مصنوعات کی برآمدات میں 9 فیصد سے زائد یعنی 0.265 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...