ٹیوٹا جنوبی پنجاب کے 10ہزارنوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کریگی

ٹیوٹا جنوبی پنجاب کے 10ہزارنوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کریگی

لاہور (پ ر):ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) جنوبی پنجاب کے 4اضلاع کے 10ہزار نوجوانوں کوفنی تربیت فراہم کرے گی۔پنجاب یوتھ ورک فورس ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ملتان، لودھراں، مظفر گڑھ اور بہاولپور اضلا ع کے بیروزگار نوجوانوں کو ماہر افرادی قوت بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور چیف کوآرڈینیٹر پنجاب یوتھ ورک ؂فورس ڈویلپمنٹ قیصر ندیم نے معاہدے پر دستخط کئے۔اس موقع پر امریکی قونصل جنرل لاہوریوری فیڈکیو،چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا جواد احمد قریشی اور دونوں اداروں کے افسران موجود تھے۔امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیونے کہا ہے کہ ٹیوٹا کاصوبہ پنجاب میں ماہر افرادی قوت کی تیار ی قابل ستائش ہے۔ ہمیں ہنر مند افرادی قوت کو عزت دینی چاہیے کیونکہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ہنر مند افراد اہم کردار ادا کر تے ہیں۔امریکہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کر تا رہے گا۔ انہوں نے ٹیوٹاکی صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کیلئے انڈسٹری کی مشاورت سے قابل روزگار کورسز متعارٖف کروانے کو خوش آئند قرار دیا ۔ان اقدامات سے پنجاب بھر کے فارغ التحصیل طلباء کو فوری نوکریاں اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے فارغ التحصیل طلباء کو کامیابی سے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں نوکریوں کی حصولی کیلئے گہری دلچسپی ظاہر کی۔انہوں نے ٹیوٹا کی جانب سے جنوبی پنجاب میں نوجوان نسل کو ہنر مند بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔قبل ازیں چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے معاہدے کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے اور غربت کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتی ہے جو صرف ہمارے نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے سے ہی ممکن ہے۔ اس وقت جی آئی زیڈ، جائیکا، ٹیکا ،ورلڈ بینک اور دیگر ادارے صوبہ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کی بہتری کیلئے بھرپور معاونت کر رہے ہیں۔ امریکی قونصل جنرل لاہور کے ٹیوٹا کا دورہ صوبہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کی ترقی کے لئے مزید تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر انہوں نے چھ ماہ کے دوران ٹیوٹا کی جانب سے فنی تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کیلئے شارٹ کورسز متعارف کروانے کے حوالے سے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

مزید : کامرس


loading...