شاہین کالی آندھی کا راستہ روکنے کیلئے کل میدان میں اترینگے

شاہین کالی آندھی کا راستہ روکنے کیلئے کل میدان میں اترینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارباڈوس (آئی این پی )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (کل)اتوار کو کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں نے سیریز سے قبل بھرپور پریکٹس شروع کردی،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک کھیلے گئے سات ٹی ٹونٹی میچوں میں سے پاکستان نے پانچ اور ویسٹ انڈیز نے دو میچ جیتے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کنگسٹن کرکٹ اسٹیڈیم بارباڈوس میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے مابین ویسٹ انڈیز میں ابھی تک تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے دو اور ویسٹ انڈیز نے ایک میچ میں فتح حاصل کی،دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی 30مارچ جبکہ تیسرا یکم اپریل اور سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 02اپریل کو کھیلا جائے گا۔