مالی بے ضابطگی اہلخانہ سے جھگڑے کی وجہ بنی :عامر خان

مالی بے ضابطگی اہلخانہ سے جھگڑے کی وجہ بنی :عامر خان
 مالی بے ضابطگی اہلخانہ سے جھگڑے کی وجہ بنی :عامر خان

  


لندن(اے این این) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اہل خانہ سے دوری کی وجہ بتا دی۔باکسر عامر خان اور ان کے اہل خانہ کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے چپقلش چلی آرہی ہے اور یہی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شاید اس کی وجہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم ہیں تاہم باکسر نے خود انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور والدین کی درمیان تعلقات کی خرابی اور دوری کی وجہ مالی معاملات میں بے ضابطگی ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میرے والد پراپرٹی مشیر کے علاوہ اکاؤنٹنٹ بھی تھے لیکن میں نے اپنے والد اورچچا پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں فارغ کردیا جس کے بعد ایک فائٹ میں شکست کے بعد ہی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑاباکسر عامر خان کی کوچنگ ٹیم میں ان کے والد شاہ خان، چچا تاز خان اور سب سے قریبی دوست ساج محمد شامل تھے جو انہیں رنگ میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشورے بھی دیا کرتے تھے تاہم باکسر کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ باکسنگ پر تھی اور انہوں نے آنکھیں بند کر کے اپنی ٹیم پر بھروسہ کیا لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...