نادر بلوچ نے یو بی او انٹرنیشنل سپر بنٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

نادر بلوچ نے یو بی او انٹرنیشنل سپر بنٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا
 نادر بلوچ نے یو بی او انٹرنیشنل سپر بنٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا

  


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ کونسل کے چیئرمین نادر بلوچ نے دلچسپ مقابلے کے بعد یو بی او انٹرنیشنل سپر بنٹم ویٹ ٹائٹل میں تزانیہ کے جمعہ فندی کوناک آؤٹ کرکے ٹائٹل جیت لیا۔ کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں باکسنگ کے اس مقابلے کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔نادر بلوچ نے جمعہ فندی کو دس راؤنڈ کے اس میچ میں ناک آؤٹ کرکے مقابلہ جیتا۔پاکستان باکسنگ کونسل کے تحت یہ پاکستان میں دس راؤنڈ کی پہلی پروفیشنل فائٹ تھی جو لڑی گئی۔ٹائٹل جیتنے پر نادر بلوچ کو پی بی سی کے صدر افراز خان، سینئر وائس پریذیڈنٹ کمانڈر محمد علی نے نادر کو یو بی اوٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس مقابلے کو جیتنے کے بعد نادر خان کو یو بی او بیلٹ کے ساتھ پچاس ہزار روپے مقابلہ جیتنے کا انعام بھی دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...