بیوٹی پارلرز پر غیر معیار ی کاسمیٹکس نبیلہ حاکم کی قرارداد اسمبلی میں جمع

بیوٹی پارلرز پر غیر معیار ی کاسمیٹکس نبیلہ حاکم کی قرارداد اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے گلی محلوں میں کھولے بیو ٹی پارلرزمیں ناقص اور مضر صحت اشیاء استعمال کرنے کے خلاف اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔ان بیوٹی پارلرز میں بناؤ سنگھار کی نام پر غیر معیاری کریموں اور کیمیل والی مہندی اور دیگر اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے جس کے بعد بیشتر دلہنوں اور خواتین کے چہرے خراب ہو جاتے ہیں یا ان کو جلدکی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔اس غیر قانونی کاروبار کو بند کرنے کیلئے کوئی سزا مقرر کی جائے اور لیڈیز پولیس اہلکاروں کو با اختیار بنایا جائے تاکہ وہ ان کے خلاف ایکشن لے سکیں۔انہوں نے قرار داد میں مزید موقف اختیار کیا کہ یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ گلی محلوں میں کھولے بیورٹی پارلرز پر غیر معیاری اشیاء استعمال کی جارہی ہیں اس کے علاوہ جن فیکٹریوں میں یہ ناقص اور مضر صحت کریمیں ،فیس واش،لائنرز،فیشل، کیمیکل ملی مہندی اور دیگر میک اپ کی ایشاء تیار کی جاتی ہیں ان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...