حکومت اور فوج کی کاشوں سے دہشتگردی کم ہوئی،ذوالفقار حسین

حکومت اور فوج کی کاشوں سے دہشتگردی کم ہوئی،ذوالفقار حسین

لاہور(لیڈی رپورٹر)امریکہ اور پاکستانی ماہرین کے مختلف شعبوں میں معلومات اور تعلقات میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے پاکستانی نوجوانوں کی بٹری تعداد امریکا کے اداروں میں زیر تعلیم ہے پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے حکومت اور مسلح افواج کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کو کم کرنے میں مدد ملی ہے منشیات ایک بڑا اور بین الاقوامی مسئلہ ہے امریکا اور پاکستان کے نوجوان اس سے متاثر ہو رہے ہیں منشیات کے خلاف ڈرگ ایڈ وائزری پروگرام کو لمبو پلان اور آئی این ایل کے تعاون سے لاہور میں نشہ کے خلاف آگاہی پروگرام سے ایک سال کے دوران 70 ہزار یوتھ، طالب علموں اور کمیونٹی میں پیغام دیا ہے یہ بات کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے ڈرگ ایڈوائزری ٹرینیگ حب میں امریکی یونیورسٹی نارتھ ایسٹرن ایلو نائز شگاگو کے آٹھ رکنی یوتھ وفد اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی اس موقع پر ڈاکٹر اکرام، نسیم خان ، مس کیم اور دوسرے افراد نے خطاب کیا وفد کی قیادت پر وفیسر جیڈ سٹنلی کررہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...