خواتین ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہی ہیں
لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔وہ نیویارک میں یو این وویمن کی انڈر سیکرٹری /ڈائریکٹر ڈاکٹرفومیزیاملامبو سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ صوبائی وزیر نے ان کو حکومت پنجاب کے عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔