حکومت پنجاب کی تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،رضا گیلانی

حکومت پنجاب کی تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں،رضا گیلانی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)حکومت پنجاب اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں عالمی معیار کے مطابق تعلیم و تحقیق کی بہترین سہولیات مہیا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ چونکہ کوالٹی ایجوکیشن سے بہترین یوتھ لیڈر شپ ڈویلپ کرنے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت پنجاب کی تعلیمی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ہمارے طالبعلم تعلیمی سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یہ بات صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے لاہور میں امریکی قونصل جنرل یوری فیڈکیو کو اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے درمیان کہی۔

صوبائی وزیر رضا گیلانی نے حکومت کی تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستانی آبادی کا 60فیصد ہیں انہیں تعلیم کے ذریعے فیوچر لیڈر کے طور پر ابھرنے کی تربیت دی جا رہی ہے، ہمارا عزم ہے کہ تعلیم کو ہر گھر کی دہلیز پر پہنچا کر طالبعلموں کو دنیا تسخیر کرنے کا حوصلہ دیں گے۔حکومت کی کوشش ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ ریسرچ کی بہترین سہولیات مہیا ہوں۔ اس مقصد کیلئے آئندہ بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اساتذہ کی تدریسی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کیلئے تربیتی اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ سرکاری جامعات میں پرووائس چانسلرز لگائے جائیں گے تا کہ اعلیٰ تعلیم کے اداروں کا معیار مزید بہتر ہو۔انہوں نے بتایا کہ لاہور نالج پارک کے قیام سے پاکستانی طالبعلموں کو انٹرنیشنل یونیورسٹیوں کی تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی نوجوان ذہین اور اعلیٰ تخلیقی سوچ کے مالک ہیں۔ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کیلئے کا لجز و جامعات میں بہترین سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ملاقات میں اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...