کمیٹی آف چیئرمین اینڈ ڈائریکٹر آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس

کمیٹی آف چیئرمین اینڈ ڈائریکٹر آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اجلاس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) کمیٹی آف چیئرمین اینڈ ڈائریکٹر آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا 52واں اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں سندھ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے چیئر مین ڈاکٹر مسرور احمد، چیئرپرسن فنی تعلیمی بورڈ پنجاب مسز صائمہ جاوید، چیئر مین کے۔پی۔کے ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر قاسم خان، چیئرمین بلوچستان بورڈ ڈاکٹر اسرار احمد کاکڑ اور سیکرٹری سندھ بورڈ /سی سی ڈی ٹی ای راشد عزیز نے شرکت کی۔

اس موقع پر تمام اراکین کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک بھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے کورسز یکساں پڑھائے جائیں اس کے علاوہ نیشنل ووکیشنل کوالیفیکشن فریم ورک پالیسی(NVQF)پر بھی غوروغوض کیا گیا تا کہ وہ طلباء جو باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ (NVQF)پالیسی کے تحت مختلف شعبہ جات میں ہنر مند تعلیم حاصل کر سکیں اور بہتر روزگار حاصل کر کے ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...