زرعی پانی کی ترسیل معطل رکھنا تشویشناک ہے،ناصر رمضان گجر

زرعی پانی کی ترسیل معطل رکھنا تشویشناک ہے،ناصر رمضان گجر

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مجاز ادارے انڈس ریورسسٹم اتھارٹی کی جانب سے آبی ذخائر میں کمی کے باعث یکم اپریل سے دو ہفتوں کیلئے صوبوں کوزرعی استعمال کے لیے پانی کی ترسیل معطل رکھنے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار ؐکیا ہے۔

کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف زراعت متاثر ہوگی بلکہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی واقع ہوگی انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے واسا کے ٹیوب ویل بند ہونے سے پانی نایاب ،بجلی کی بندش سے مارکیٹوں میں کاروبار تباہ اور مزدوں فاقوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ جوں جوں موسم گرما شروع ہورہا ہے بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق بڑھے گا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...