چیئر مین ریڈ کریسنٹ کا نشترہسپتا ل ملتان کے کینسر وارڈکا دورہ

چیئر مین ریڈ کریسنٹ کا نشترہسپتا ل ملتان کے کینسر وارڈکا دورہ

لاہور(پ ر)چیئر مین پاکستا ن ریڈ کریسنٹ ڈاکٹرسعیدالاہی اور ایڈیشنل کمشنرملتان ڈویژن محمد سرفرازنے یوم پا کستان کے مو قع پرنشترہسپتا ل ملتان کے کینسر وارڈمیں کینسرکے مریضوں میں پھل اور تحائف تقسیم کئے۔ اس مو قع پر سول سوسائٹی کے افرا د،مذہبی رہنمامفتی عبدالقوی، کینسروارڈکے ہیڈپروفیسراعجا ز مسعود، ڈاکٹر میا ں عدنان اور ہسپتال کے دیگر ڈاکٹر بھی موجود تھے۔ اس موقع پرچیئر مین پاکستا ن ریڈ کریسنٹ نے زیر تعمیرکینسروارڈکے لئے ہر قسم کی مالی و تکنیکی معا ونت اور ملک کے طول و عرض میں ریڈ کریسنٹ کے پلیٹ فارم سے کینسر کی آ گاہی مہم چلانے کا اعادہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...