ایجوکیشن یونیورسٹی میں پاکستان میں استاد کا کردار کے حوالے سے کانفرنس

ایجوکیشن یونیورسٹی میں پاکستان میں استاد کا کردار کے حوالے سے کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن بینک روڈ کیمپس میں تین روزہ سائنس ،میتھ اور ٹیکنالوجی اور پاکستان میں استاد کا کردار کے حوالے سے گزشتہ روز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر چیرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام ا لدین تھے۔ جبکہ ڈاکٹر عامر شاہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ کا نفرنس کی صدارت پرو فیسر ڈاکٹر روف اعظم وائس چانسلریونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور نے کی۔ڈاکٹر رؤف اعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ ملک میں سائنس، میتھ،ٹیکنالوجی کے اساتذہ کی کمی کے پیش نظر ایک سال پہلے اس موضع کا بین الاقوامی اور قومی ماہرین تعلیم کی آراء کے لیے انتخاب کیا۔تا کہ ہم سائنس، میتھ،ٹیکنالوجی کے میدان میں سائنسدان، ریاضی دان کی بجائے بہترین اساتذہ پیداکر سکیں۔چیرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام ا لدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کی ہدایت کے پیش نظر ایک کمیٹی کی تشکیل دی ہے تا کہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ کس طرح ہم سائنس، میتھ کے اچھے اساتذہ پیدا کر سکتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کا یہ فورم ہمیں سائنس، میتھ کے اچھے اساتذہ پیدا کر نے کی بابت مفید تجاویز فراہم کرے گا۔ڈاکٹر انتظار حسین بٹ چیف آرگنائزر کانفرنس نے مقامی اور بین الاقوامی وفود، ماہرین تعلیم اور فکلٹی ممبران و دیگر شر کاء کو خوش آمدید کہا۔ جبکہ ڈاکٹر محمد انور سیکرٹری کانفرنس نے شرکاء کو کانفرنس کے پرہوگرام سے آگاہ کیا۔