رائے ونڈ،یو سی 148 اور 147 میں گندگی کے ڈھیر، عملہ صفائی غائب

رائے ونڈ،یو سی 148 اور 147 میں گندگی کے ڈھیر، عملہ صفائی غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رائے ونڈ(نمائندہ خصوصی) یونین کونسل 148 اور 147 میں گندگی کے ڈھیر، عملہ صفائی غائب، عوام کی شکایات کے باوجودانتظامیہ نے کوئی ایکشن نہ لیا،شہری سراپا احتجاج۔تفصیل کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ یو سی 147 اور 148 میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور صفائی کرنے والا عملہ ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے۔ تبلیغی سنٹر رائے ونڈ اور اس کے گردونواح میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔مکینوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کے منیجر اور زیڈ او کو متعدد بارشکایات کیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔