حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے، ارمغان صادق

حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے، ارمغان صادق

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ارمغان صا د ق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آتی ہے، نواز حکومت حقیقی تعمیراتی کرنے کے بجائے’’سروے اور تشہیر‘‘ کی سیاست پر زیادہ توجہ دے رہی ہے اور اب تک 11 ارب روپے خرچ کر چکی ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ایسے جعلی سروے عدالت عظمیٰ پر دباو ڈالنے کا بھی نفسیاتی حربہ ہیں وزیر اعظم نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے وزراء کو عوامی مسائل میں دلچسپی لینے کی بجائے پاناما کیس سے بچنے کی مہم پر لگا رکھا ہے ۔

ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مل کر قوم کو مسلم لیگ ن کی حکومت سے جان چھرائیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ناقص پالیسیاں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...