عوام خوشحال نہیں ہوں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،چودھری اظہر

عوام خوشحال نہیں ہوں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا،چودھری اظہر

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصا ف کے رہنما و چئیرمین یونین کونسل 114چودھری اظہر حسین نے کہا ہے کہ تخت لاہور کے حکمران صرف چند سڑکیں اور پل بنا لینے کو ترقی سے تعبیر کرتے ہیں یہ کوئی حقیقی ترقی نہیں ہے جب تک عوام خوشحال نہیں ہوں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا جب عوام صحت کی ناکافی سہولتوں اور پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی سے ہپا تائٹس کے مریض بنیں گے وہاں کی بیمار عوام کے لئے سڑکیں اور پل کس کام کے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی اصل ضرورت پل یا پھرسڑکوں کی تعمیر نہیں بلکہ عوام کی اصل ضرورت تازہ سبزی ‘پینے کا صاف پانی بیماریوں سے نجات کے لئے بہترین ہسپتالوں کی سہولیات ہیں جو حکومت انہیں مہیا نہیں کررہی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...