ن لیگ کو لو ٹ مار اور اداروں میں کر یشن کرنے کا حساب دینا ہو گا ،فیاض بھٹی

ن لیگ کو لو ٹ مار اور اداروں میں کر یشن کرنے کا حساب دینا ہو گا ،فیاض بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ ن لیگ کو لو ٹ مار اور اداروں میں کر یشن کرنے کا حساب دینا ہو گا ذاتی ملیں چلا ئی جا رہی ہیں مگر ملکی سٹیل مل کے ملاز مین کو تنخو اہ دینے کیلئے حکومت کے پا س پیسے نہیں جوایک سوالیہ نشان ہے اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہا کہ ن لیگ نے ہر ادارے میں اپنے نااہل لو گوں کو بھر تی کرکے ملکی ادارو ں کو پہلے تباہ کر ایا بھر انکی نجکاری کر دی جاتی ہے انہو ں نے کہاکہ حکومت کی نا قص پا لیسو ں کے باعث پی آئی اے تباہ ہو چکاہے اب تو پی آئی اے میں غیر ملکی ہی نہیں بلکہ اپنے ملک کے شہری بھی سفر کر نے سے گر یز کر تے ہیں۔انہو ں نے مزید کہاکہ اور نج ٹر ین منصو بہ ہو یاسو لر پاور اور دیگر سب کر پٹ لیگ کے ناکام منصو بے ہے جو ملکی خزانہ پر بو جھ بنے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...