عبیرہ قتل کیس:ملزمان کی ضمانت‘بریت کی درخواستیں خار ج‘مزیدگواہ طلب

عبیرہ قتل کیس:ملزمان کی ضمانت‘بریت کی درخواستیں خار ج‘مزیدگواہ طلب

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج فیصل محمود میر نے ماڈل گرل عبیرہ قتل کیس میں گرفتار ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت جبکہ ملزم فاروق کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے استغاثہ سے مزید گواہوں کو طلب کرلیا ۔عدالت میں تھانہ شیرا کورٹ نے ماڈل گرل عبیرہ کے قتل کیس میں ملوث ازما راؤ،حکیم ذیشان اورفاروق کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے جس میں سولہ کے قریب گواہوں کے بیانات قلمبندہوچکے ہیں،ملزم حکیم ذیشان نے ضمانت جبکہ محمدفاروق نے بری کرنیکی درخواست کی، ملزمان کے وکلاء کی جانب سے بحث مکمل ہونے پرعدالت نے دونوں کی درخواستیں خارج کردیں۔ عدالت نے استغاثہ کوحکم دیاکہ یکم اپریل کو کیس کے دیگر گواہوں کوپیش کیا جائے،ازما راؤ اوردیگرملزمان پرالزام ہے کہ انہوں نے عبیرہ ماڈل گرل کوقتل کرنے کے بعدنعش کو ایک بیگ میں بند کرکے بس سٹینڈ شیرا کورٹ کے قریب پھینک دیاتھا،بعدازاں سی سی ٹی وی کیمرہ میں ازما راؤ کے نظر آنے پر پولیس نے اسے شامل تفتیش کیا جس کے بعد دیگر ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

عبیرہ قتل کیس

مزید : علاقائی


loading...