مانگا منڈی ، ذیشان نے خودکشی نہیں کی ، بڑے بھائی نے جائیداد کی خاطر قتل کیا
مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں نوجوان کی خودکشی کے معاملے پر ڈراپ سین ہو گیا ، ذیشان کو اسکے اپنے بھائی نے جائیدار کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کیا اور خود کشی کا ڈرامہ رچایا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق مانگا منڈی کے علاقہ صادق آباد میں شہزاد نے اپنے بھائی ذیشان کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر پولیس کو خود ہی اطلاع دے کر خود کشی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ مقتول ذیشان نے خود کشی نہیں کی بلکہ اسکے بھائی نے ہی اسے قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔