ایل این جی مشینری کی درآمد پر ٹیکس ریکوری کے نوٹسز معطل

ایل این جی مشینری کی درآمد پر ٹیکس ریکوری کے نوٹسز معطل

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے ایل این جی کی ٹھیکیدار کمپنی کو ٹیکس ریکوری کے لئے بھیجے گئے نوٹسز پر عمل درآمد روک دیا ہے ، عدالت نے ایف بی آر سے 3ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے پی جی پی کنسٹرکشن کمپنی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے ایل این جی کی پاکستان میں انڈسٹری لگائی ہے لیکن ایف بی آر نے مشینری کی درآمد پر غیرقانونی طور پر لاکھوں روپے ٹیکس عائد کر دیا ہے جبکہ درآمد شدہ مشینری ٹیکس سے مستثنیٰ ہے ،ٹیکس نوٹسز کالعدم کئے جائیں۔

، عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ٹیکس ریکوری کے نوٹسز معطل کرتے ہوئے ایف بی آر سے 3ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔

نوٹسز معطل

مزید : علاقائی


loading...